تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کرونا سے متاثر دلہا کے مرنے کے بعد 100 افراد وائرس کا شکار

نئی دہلی: بھارت میں کرونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرنے والا دلہا وائرس سے ہلاک ہوا تو شادی کی تقریب میں شریک 100 افراد بھی کرونا میں مبتلا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے شہر پٹنا میں کرونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی تقریب ہوئی جو وائرس کے پھیلنے کا سبب بن گئی، دلہا بھی کرونا کا شکار ہوکر چل بسا۔

پٹنا کے رہائشی نوجوان کی حالت کچھ دنوں سے خراب تھی اور اس میں کرونا کی علامات پائی گئی تھیں لیکن گھر والوں نے شادی کی وجہ سے نوجوان کا کرونا ٹیسٹ نہیں کروایا تھا۔

شادی سے چند روز قبل نوجوان مقامی اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں اس کے گھر والے زبردستی اسے گھر لے گئے اور شادی کردی تاہم نوجوان شادی کے اگلے روز ہی طبیعت بگڑنے پر چل بسا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر انتظامیہ حرکت میں آئی لیکن مرنے کے بعد نوجوان کا کرونا ٹیسٹ نہیں کیا جاسکا اور اس کے گھر والے اس کی آخری رسومات بھی ادا کرچکے تھے۔

شادی میں تقریباً 350 افراد نے شرکت کی جن میں سے بیشتر افراد کو کرونا کی علامات محسوس ہوئیں اور ٹیسٹ کرانے پر دلہا کے رشتے داروں سمیت 100 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی۔

ضلعی انتظامیہ نے شادی کی تقریب میں 50 افراد سے زائد کی شرکت پر تحقیقات کا حکم دے دیا، واضح رہے کہ بہار میں کرونا کے کیسز کی تعداد 9700 سے زائد ہے اور 62 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -