بھارت میں شادی میں ڈانس کرتے دولہے پر چاقو سے حملہ کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں شادی کی تقریب اس وقت خوفناک رات میں تبدیل ہوگئی جب ایک شخص نے اچانک اسٹیج پر موجود دولہا پر چاقو سے حملہ کر دیا۔
یہ پورا واقعہ امراوتی میں تقریبات کے درمیان منظر عام پر آیا جو سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گیا – پولیس کے مطابق حملہ رات ساڑھے نو بجے کے قریب 22 سالہ سوجل رام سمندر کی شادی کی تقریب کے دوران ہوا۔
فوٹیج میں دولہا اور دلہن کو اسٹیج پر کھڑے دکھایا گیا ہے جب ملزم جس کی شناخت راگھو جتیندر بخشی کے طور پر کی گئی ہے خاموشی سے قریب آتا ہے اور اچانک دولہے پر چاقو سے کئی بار وار کرتا ہے۔ اسٹیج پر کھڑے لوگ گھبرا گئے اور فوراً حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کی، ایک شخص اس کے پیچھے بھاگا۔ تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
A man was stabbed at his wedding reception in Amravati district of Maharashtra. The drone hired for the wedding shoot managed to chase for 2 kms the suspects fleeing from the spot after stabbing the groom.
Unreal scenes. pic.twitter.com/M4rOHykPza
— Piyush Rai (@Benarasiyaa) November 12, 2025
ایک اور ویڈیو ڈرون آپریٹر نے حاصل کی جسے شادی کی تقریب کی ریکارڈنگ کا کام سونپا گیا تھا، ڈرون نے حملہ آور کا 2 کلومیٹر تک پیچھا کیا جس میں دکھایا گیا کہ حملہ آور کیسے اور کہاں سے بھاگا، ویڈیوز اب تحقیقات میں اہم ثبوت کے طور پر شامل کی گئی ہے۔
سوجل کو اس کی ران اور گھٹنے پر شدید چوٹیں آئی ہیں اور اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا پھر چند منٹ کے بعد دولہا شادی کی رسومات مکمل کرنے کے لیے اسٹیج پر واپس آگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ دونوں فریقوں کی طرف سے شکایات درج کرائی گئی ہیں، ملزم کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


