تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

گھر سے فرار ہونے والے سمدھی سمدھن کا ڈراپ سین، پولیس کو بیان دے دیا

گجرات : اپنے بچوں کی شادی سے قبل فرار ہونے والے سمدھی اور سمدھن واپس آگئے، خاتون کو اس کے شوہر نے ساتھ لے جانے سے منع کردیا، پولیس نے والدین کے ساتھ روانہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست گجرات میں پچھلے دنوں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ پیش آیا تھا جہاں دولہا دلہن اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ اچانک ان کو خبر ملی کہ دولہا کا باپ اور دلہن کی ماں گھر سے فرار ہوگئے۔

سمدھی (دلہا کا والد) سمدھن (دلہن کی والدہ) اپنے دور جوانی کی محبت کی تکمیل کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ فرار ہوئے تھے اور باوجود کوشش کے وہ پولیس کو بھی نہ مل سکے تاہم ایک ہفتے بعد ہی دونوں واپس آگئے اور پولیس کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈٖ کرادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں سواتی نامی خاتون نے بتایا کہ وہ راکیش کے ساتھ اپنی مرضی سےگئی تھیں۔

اس موقع پر خاتون کا شوہر اپنی بیوی سواتی کے والدین کو لے کر تھانے پہنچا اور بیوی کو اپنے ساتھ لے جانے سے انکار کردیا، پولیس کے بارہا سمجھانے پر شوہر کا کہنا تھا کہ اب ہماری بہت بدنامی ہوچکی ہے اور اب اس معاملے پر سوچنے کے لیے کچھ وقت چاہیے۔

تاہم ان کے شوہر نے انہیں ساتھ لے جانے سے انکار کر دیا جس کے بعد پولیس نے سواتی کو ان کے والدین کے ساتھ بھیج دیا۔ دوسری جانب دولہے کے والد راکیش سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ راکیش کا بیان لے گھر اسے بھی گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 25سال قبل راکیش اور سواتی کی دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی سواتی کا تعلق ایک میر گھرانے سے تھا بعد ازاں راکیش کی غربت ان کی شادی میں رکاوٹ بن گئی، جس کے بعد لڑکی کے والدین نے اس کی شادی کسی اور نوجوان سے کردی۔

مزید پڑھیں : دلہا دلہن منہ دیکھتے رہ گئے، سمدھی سمدھن کو لے کر فرار

بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش (دلہے کا باپ) ایک سال قبل کسی رشتے دار کی فوتگی پر اس خاتون سے ملا۔ اس وقت دونوں کے بچے بڑے ہو چکے تھے اور اس شخص نے خاتون کی بیٹی کے لیے اپنے بیٹے کا رشتہ بھی بھیج دیا۔

Comments

- Advertisement -