The news is by your side.

Advertisement

فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا لڑکوں کا گروہ گرفتار

سیالکوٹ : سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو شیئر کرنے والے نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں لڑکوں کے ایک گروہ نے ہوائی فائرنگ کرکے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس پر پولیس حرکت میں آئی اور نوجوانوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔

ڈی پی او مستنصر فروز کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کیلررائڈر کے نام سے ایک گروپ بنایا ہوا ہے، جو سرعام فائرنگ اور اسلحے کی کھلے عام نمائش کرکے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرتے تھے۔

لڑکوں کے مذکورہ گروہ نے ایک ویڈیو پولیس لائن میں پولیس وین سے ہتھکڑی لگاکر نکلتے ہوئے بنائی تھی، پولیس نے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین لڑکوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

پنجاب پولیس اس سے قبل بھی ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرچکی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل فیصل آباد میں ہوائی فائرنگ کرکے ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم بلاول کو بھی پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل میں ملزم عدنان پاشا نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کرتے ہوئے شہر میں کھلے عام اسلحہ کی نماش اور فائرنگ کی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں