The news is by your side.

Advertisement

ظفر وال جلسہ میں ن لیگ کی دھڑے بندی سامنے آگئی

لاہور : مسلم لیگ نون کے تحت ہونے والے ظفر وال کے جلسہ میں ن لیگ کی دھڑے بندی سامنے آگئی، جلسے میں دانیال عزیز گروپ شامل جبکہ احسن اقبال گروپ غائب تھا۔

تفصیلات کے مطابق ظفر وال کے جلسے میں ن لیگ نارووال کی دھڑے بندی کھل کر سامنے آگئی، ظفر وال میں این اے76 سے منتخب مہناز عزیز کی جانب سے مریم نواز کیلئے جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا۔

رہنما ن لیگ مریم نواز کے جلسے سے احسن اقبال گروپ غائب رہا، ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال گروپ جلسے میں شریک نہیں ہوا، احسن اقبال کے کزن اور رکن صوبائی اسمبلی رانا منان و دیگر ارکان بھی غائب تھے۔

احسن اقبال کے صاحبزادے اور ضلع کونسل نارووال کے سابق چیئرمین بھی جلسہ گاہ میں موجود نہیں تھے، اس حوالے سے مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال گروپ اپنے حامیوں کو جلسےمیں شرکت سے بھی روکتا رہا،

 ذرائع کے مطابق مریم نواز سرطان میں مبتلا بچے کی عیادت کیلئے نارووال آئی تھیں۔ یاد رہے کہ دانیال عزیز کی بیگم مہناز عزیز اپنے شوہر کی نااہلی کے فیصلے کے بعد اس حلقے سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں: لندن میں ن لیگ کی تقریب دھڑے بندی کا شکار، شہباز شریف تنظیم سازی کا اعلان نہ کر سکے

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لندن میں ہونے والی مسلم لیگ ن کی تقریب بھی دھڑے بندی کا شکار ہوگئی تھی، پارٹی کے عہدیداران آپس میں الجھ گئے تھے۔

تقریب میں شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی، ایک گروہ نے دوسرے گروہ کے لئے کانفرنس کے دروازے بند کر دیئے تھے، شدید بدنظمی اور شور کے باعث شہبازشریف تنظیم سازی کا بھی اعلان نہ کر سکے۔

اس موقع پر ن لیگی کارکنان نے قیادت سے شکوہ کیا کہ اپوزیشن میں آتے ہی آپ کو اوورسیز کارکنوں کی ضرورت پڑجاتی ہے، ورنہ اقتدار میں آپ چند افراد کے حصارمیں رہتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں