منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

افغانستان میں افیون کی کاشت میں اضافے سے عالمی سلامتی و صحت کو خطرہ

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان میں پابندی کے باوجود افیون کی کاشت میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

افیون کی بڑھتی ہوئی کاشت سے عبوری افغان حکومت کی گرفت کی کمزوری نمایاں ہو گئی۔ طالبان انتظامیہ کی ناکام حکمرانی دراصل افیون کی کاشت کو روکنے میں ناکامی کی وجہ بنی ہے۔

 منظم حکمت عملی نہ ہونے کے باعث شمال مشرقی افغانستان میں افیون کی کاشت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

- Advertisement -

کسانوں کے لیے متبادل روزگار کی عدم دستیابی بھی افیون کی کاشت  اضافہ کا سبب بن رہی ہے۔ بدخشاں صوبے میں کسانوں پر ظلم بھی پائیدار حل کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

 منافع بخش افیون منڈی میں قیمتیں $730 فی کلو تک پہنچ گئی ہیں۔ غیر قانونی منشیات کی تجارت، افغان حکام کی ناکامی کے باعث عالمی سطح پر منشیات سے وابستہ مسائل کو بڑھا رہی ہے۔

خطے میں عبوری افغان حکومت کی افیون کی روک تھام میں ناکامی، عالمی صحت اور سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں