The news is by your side.

Advertisement

گارڈ کی فائرنگ کا معاملہ، زخمی ڈیلیوری بوائے کیلئے خواجہ اظہار کا اہم اعلان

کراچی: ایم کیو ایم رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار کا کہنا ہے کہ گارڈ کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈیلیوری بوائے کو صحت یابی تک تنخواہ اور ادویات خود فراہم کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ اظہار کے گارڈ کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈیلیوری بوائے کے معاملے پر ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ واقعہ افسوس ناک ہے، زخمی کا علاج نجی اسپتال میں خود کروا رہا ہوں، مکمل صحت یابی تک اس کو تنخواہ اور ادویات بھی فراہم کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی وقت میں موجود نہیں تھا، فائرنگ فلیٹ کے سامنے ہوئی۔

خواجہ اظہار نے مزید کہا کہ سرکاری محافظ کی جانب سے فائرنگ نہیں کی گئی، ملزم کی تفصیلات پولیس کو فراہم کردی ہیں، گرفتاری میں مدد کریں گے۔

کراچی: خواجہ اظہار کے گارڈز کی فائرنگ سے ڈیلیوری بوائے زخمی

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس بدر کمرشل میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار کے گارڈ کی فائرنگ سے ڈیلیوری بوائے زخمی ہوگیا تھا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ ڈیلیوری بوائے گھر میں کھانا دینے آیا تھا، 2 سے 3 بار گھر کی بیل بجائی تو سیکیورٹی عملے سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں