جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

امریکی دباؤ پر میرا تختہ الٹا گیا، گوئٹے مالا کے سابق صدر کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

گوئٹے مالا: گرفتار سابق صدر کا کہنا ہے کہ امریکی دباؤ کے باعث حکومت کا تختہ الٹا گیا.

گوئٹے مالا کے صدر اوٹوپریز کو گزشتہ ماہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا، صدر اوٹوپریز کا جیل میں انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ امریکی نائب صدر جوبائیڈن کی جانب سے دباؤ ڈالا گیا کہ عالمی ادارے کی ٹیم کو ملک میں کرپشن کی تحقیقات کی اجازت دی جائے، دوسری صورت میں امداد بند کردی جائے گی۔

اوٹوپریز کا کہنا تھا کہ انہیں امریکی دباؤ کے آگے جھک جانے پر افسوس ہے تاہم کچھ مطالبات پرمتفق نہ ہونے کی صورت میں کرپشن کے الزامات لگا کر حکومت کا تختہ الٹا گیا۔

اوٹو پریز نے امریکی نائب صدرجوبائیڈن کے مطالبات کو ملکی خودمختاری میں مداخلت قرار دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں