تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

امرود کے پتوں کی چائے!! فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

انسان کی صحت کیلئے پھلوں کی افادیت سے کون واقف نہیں لیکن قدرت نے ان پھلوں کے چھلکوں، گٹھلیوں اور پتوں میں بھی بیش بہا خزانے چھپا رکھے ہیں۔

ایک ایسی ہی نعمت امرود بھی ہے جس کے طبی فوائد بہت سارے ہیں صرف امرود ہی نہیں اس کے پتے بھی ہمارے لیے صحت کے ضامن ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق امرود کے درخت کے پتے سے بننے والی چائے بھی ہمیں کبے شمار طبی فائدے دیتی ہے۔ جو کسی نعمت سے کم نہیں

چائے بنانے کا طریقہ

امرود کے پتوں کی چائے عام گرین ٹی کی طرح بنتی ہے۔ پہلے اس کے پتوں کو اچھی طرح دھو کر پانی نتھار لیں پھر دیگچی میں پانی کے ساتھ 7,8 پتے ڈال کر ابال لیں اور چولہا بند کردیں تھوڑی دیر ڈھکن لگا کر چھوڑ دیں اس کے بعد چھان لیں۔ چاہیں تو اس چائے میں ذائقے کے لئے تھوڑا شہد ملا لیں۔

طبی فوائد

امرود کی چائے وزن کم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ اس میں موجود معدنیات جسم میں کومپلیکیٹڈ اکاربز کو چینی میں تبدیل ہونے سے روکتے ہیں جس سے وزن کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔

جن نوجوانوں کو ایکنی کی شکایت ہوتی ہے یہ چائے ان کے لئے فائدہ مند ہے۔ یاد رہے کہ امرود کے پتوں میں بڑی مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو دانوں کے اندر بننے والے پیپ کو ختم کرتا ہے جس سے ایکنی میں واضح کمی آتی ہے۔

اس کے علاوہ امرود کی چائے کاربوہائیڈریٹس کو شکر میں تبدیل ہونے سے روکتی ہے اسی وجہ سے جسم میں شکر کی مقدار کنٹرول رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

جسم کے میٹابولزم کو تیز رکھتی ہے جس سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور خون میں شکر کی مقدار بھی زیادہ نہیں بڑھتی۔

 

Comments

- Advertisement -