منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

یہ کس پاکستانی اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات کی جانب سے اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جسے دیکھ کر مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

شوبز ستاروں کی جانب سے تصاویر شیئر کرنے کا مقصد پرانی یادیں تازہ کرنا اور اسے اپنے مداحوں کو بھی دکھانا ہوتا ہے تاکہ مداح بھی ان کی بچن کی تصویر دیکھ سکیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے بھی اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

کیا آپ پہچان گئے کہ ہم کس اداکارہ کی بات کررہے ہیں؟

اگر نہیں پہچان سکیں ہیں تو ہم آپ کو بتادیں کہ یہ اداکارہ پی ٹی وی سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور ان کے شوہر قیصر خان بھی اداکار ہیں۔

چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں یہ اداکارہ کون ہیں؟ یہ بچی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی ہیں۔

انسٹاگرام پر فضیلہ قاضی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بے فکری کا وقت۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں