site
stats
انٹرٹینمںٹ

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ’’کافی ود کرن‘‘ کے نئے سیزن میں نظر آئیں گے

show

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور معروف کرکٹر ویرات کوہلی رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد اب کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ کے سیزن 6 میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کرن جوہر کا پروگرام کافی ود کرن کا شمار مقبول ترین ٹاک شوز میں ہوتا ہے، جس کے آنے والے سیزن 6 کے پہلے قسط میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی شو میں جلوہ گر ہوں گے۔

کافی ود کرن شو کے اب تک 5 سیزن نشر کیے جاچکے ہیں، اس پروگرام کا آغاز 2004 میں ہوا تھا، اس شو میں بالی وڈ کی نامور شخصیات شرکت کرتی ہیں جنہیں کرن جوہر کے دلچسپ سوالوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ساتھ ہی ساتھ وہ ذاتی زندگی سے متعلق بھی مزاحیہ سوالات پوچھتے ہیں۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ازدواجی بندھن میں بندھ گئے، تصاویر جاری

گزشتہ سال بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ہدایت کار کرن جوہر کےشوکے سیزن 5 میں کسی بھی تنازع سے بچنے کےلیے مہمان بننے سے معذرت کرلی تھی، تاہم ہدایت کار کے اصرار پر وہ اپنی دوست سپر اسٹار اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ شو میں شریک ہوئی تھیں جہاں دونوں ادکاراؤں نے کرن جوہر کے دلچسپ سوالات کا خوب دیا تھا۔

شادی کے بعد عالمی میڈیا کی محور بننے والی جوڑی (ویرات کوہلی اور انوشکا شرما) نے پروگرام کافی ود کرن میں شرکت کرنے کی ہامی بھر لی ہے جس کے بعد کرن جوہر جلد سیزن شروع کرنے کےلیے پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

خیال رہے آج کل انوشکا شرما اپنی نئی فلم ’زیرو‘ کے لیے ادکار شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

یاد رہے انوشکا ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ایک ساتھ کام کرچکی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

loading...

Most Popular

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top