لاہور : راشن کارڈ کے بغیر 10 ہزار روپے حاصل کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیا، رقم وصول کرنے کے لیے اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ (CNIC) ساتھ رکھیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سوشل سیکیورٹی پروگرام کے تحت مستحق افراد میں 10,000 روپے فی خاندان تقسیم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تصدیق کی ہے کہ امدادی رقم اہل افراد کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دی گئی ہے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق اس بار امدادی رقم کے حصول کے لیے راشن کارڈ کی شرط ختم کر دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد بغیر کسی پیچیدگی کے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
رقم نکلوانے کا طریقہ کار
وہ تمام شہری جو پنجاب سوشل سیکیورٹی اسکیم میں رجسٹرڈ ہیں اور انہیں بینک آف پنجاب کی جانب سے رقم کی واپسی کا میسج موصول ہو چکا ہے۔
رقم وصول کرنے کے لیے اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ (CNIC) ساتھ رکھیں۔
بینک نمائندے یا ایجنٹ کو اپنا وہ موبائل نمبر فراہم کریں جو اسکیم میں رجسٹرڈ ہے۔
بینک کی جانب سے موصول ہونے والا 6 ہندسوں کا کوڈ نمائندے کو دکھائیں تاکہ تصدیق کا عمل مکمل ہو سکے۔
شہری رقم نکلوانے کے لیے قریبی HBL Konnect، UBL Omni، یا Alfa Pay کے ایجنٹس سے رجوع کر سکتے ہیں۔
ایجنٹ کے پاس انگوٹھے کی تصدیق (Biometric) مکمل کرنے کے بعد آپ کو رقم فراہم کر دی جائے گی اور موبائل پر تصدیقی میسج بھی موصول ہوگا۔
Dollar and Other Currency Rates Today in Pakistan
حکام نے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا پن کوڈ (PIN) یا کوئی بھی خفیہ معلومات کسی اجنبی کو فراہم نہ کریں تاکہ کسی بھی قسم کے فراڈ سے بچا جا سکے۔


