جمعرات, مارچ 5, 2026
اشتہار

سی ایس ایس کا امتحان دینے والوں کیلیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (31 جنوری 2026): رواں سال سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کا امتحان دینے کے خواہش مندوں کیلیے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے اہم ہدایات جاری کر دیں۔

ایف پی ایس سی نے ایک پبلک نوٹس جاری کیا ہے جس کے مطابق سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات کا آغاز 4 فروری 2026 سے ہوگا، تمام رجسٹرڈ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئی جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

پبلک نوٹس میں کہا گیا کہ امیدوار امتحان سے پہلے اپنے قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی میعاد کی تصدیق کر لیں اور اگر میعاد ختم ہو چکی ہو تو اسے فوری طور پر ری نیو کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس 2026 کے امتحانات کیلئے نیا طریقہ کار نافذ

ایف پی ایس سی نے واضح کیا کہ امتحانی ہال میں داخلے کیلیے Expired شناختی کارڈ یا پاسپورٹ قبول نہیں کیے جائیں گے اور ایسے امیدواروں کو امتحان میں بیٹھنے سے روک دیا جائے گا۔

نوٹس میں امیدواروں کو مزید مشورہ دیا گیا کہ وہ شناخت کے عمل اور دیگر ضروری کاغذی کارروائی کو مکمل کرنے کیلیے امتحان شروع ہونے کے وقت سے کم از کم 50 منٹ پہلے اپنی مخصوص نشستوں پر پہنچ جائیں، تاخیر سے آنے والوں کو امتحانی ہال میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایف پی ایس سی نے واضح کیا کہ امتحانی ہال میں کسی بھی قسم کا اضافی مواد مثلاً سٹینسلز، اضافی کاغذات، نوٹس یا کوئی بھی غیر متعلقہ چیز لانے کی اجازت نہیں ہوگی، امیدواروں کو صرف وہی اشیا لانے کی اجازت ہے جن کی منظوری پہلے سے جاری کردہ ہدایات میں دی گئی۔

امیدواروں پر زور دیا گیا کہ وہ نہ صرف ان نئی ہدایات بلکہ پہلے سے جاری کردہ تمام اصول و ضوابط کی بھی پیروی کریں، ان ہدایات کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی تادیبی کارروائی کا سبب بن سکتی ہے جس میں امتحان کیلیے نااہلی بھی شامل ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں