بینک دولت پاکستان نے بینکوں کیلئے انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ اسٹینڈرڈ کے نفاذ کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔
اسٹیٹ بینک نے 500 ارب یا زائد اثاثہ جات والے بینکوں اور ڈی ایف آئی کو یکم جنوری تک اسٹینڈرڈ نفاذ کی ہدایت کی ہے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ چھوٹے اور مائیکروفنانس بینکوں کو آئی ایف آرایس نفاذ یکم جنوری 2024 تک کرنا ہو گا اس سے قبل آئی ایف آر ایس 9 کے نفاذ کیلئے یکم جنوری 2022 مقررکی گئی تھی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ کو آگے بڑھانے کا فیصلہ بینکوں اور ڈی ایف آئی کےکہنے پر کیا گیا آئی ایف آر ایس 9 کو اپنانے کیلئے 2018 سےبینکوں اور ڈی ایف آئی سے بات ہورہی تھی۔