اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

مسافروں کے لیے سعودی محکمہ کسٹم کی اہم ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی کسٹم نے اہم وضاحت جاری کی ہے کہ بالغ مسافروں کو اپنے ہمراہ 200 سگریٹ اور 500 گرام تمباکو مصنوعات لانے کی اجازت ہے جس پر کسٹم ٹیکس کا نفاذ نہیں ہوگا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 200 سگریٹ اور 500 گرام تمباکو مصنوعات پر کسٹم ٹیکس نہیں ہوگا، بالغ مسافر اتنی مقدار میں مذکورہ مصنوعات اپنے ساتھ لا سکتے ہیں۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا مقدار سے زائد مصنوعات پر ٹیکس دینا ہوگا، حد سے زیادہ 2400 سگریٹ اور دو کلو گرام تمباکو ہر تین ماہ میں ایک بار لایا جا سکتا ہے۔

سعودی عرب : سگریٹ پینے پر کتنی سزا ہوگی؟ نیا قانون منظور

مذکورہ مصنوعات پر 100 فیصد کسٹم، منتخب اشیا ٹیکس اور 15 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک تمباکو نوشی کی انسداد کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ کویت، بحرین، متحدہ عرب امارات، قطر اور سلطنت عمان تمباکو نوشی کے حوالے سے سخت حکمت کا نفاذ ہے۔

تمباکو نوشی کی مصنوعات پر خلیجی ممالک نے اپنے حساب سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ کیا ہوا ہے۔ جبکہ سعودی عرب میں پہلے پانچ فیصد لیا جارہا تھا اور اب پندرہ فیصد لیا جارہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں