تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

افریقی ملک میں فوج کا صدارتی محل پر حملہ

سیاسی عدم استحکام کے شکار مغربی افریقی ملک گنی بساؤ میں ممکنہ فوجی بغاوت کی کوشش میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت بساؤ میں صدارتی محل کے قریب شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں اور مسلح جھڑپ میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدارتی محل پر فوج نے حملہ کیا ہے جس کے ردعمل میں صدارتی محل کے محافظ بھی بھرپور جوابی کارروائی کر رہے ہیں۔

محل پر حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب صدر کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس جاری تھا۔

Tensions in Bissau as Leaders Meet to Resolve Political Crisis

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، اب تک 2 افراد کے ہلاک ہونے اور کئی کے زخمی ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

سیاسی عدم استحکام نے ملک کو کئی دہائیوں سے تباہ کر رکھا ہے۔ 1974 میں پرتگال سے آزادی کے بعد سے نو بغاوتوں یا بغاوت کی کوششوں نے معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

Comments

- Advertisement -