منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

گنیز ورلڈ ریکارڈز، پاکستانی مارشل آرٹسٹ کا منفرد کارنامہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم پاکستانی تاریخ میں انفرادی طور پر 150 ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گے۔

آفیشل ویب سائٹ کے مطابق راشد نسیم کے علاوہ کسی بھی کھلاڑی کے 150 عالمی ریکارڈ مکمل نہیں، راشد نسیم نے انگلینڈ، کے کھلاڑی جوش لیایا کا ہاتھوں میں ایک کلو وزن پکڑ کر 333 پنچ مارنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

راشد نسیم نے ایک منٹ میں 340 فل ایکسٹینشن پنچ ٹارگٹ پر ہٹ کیے، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس موقع پر راشد نسیم کے دو مزید عالمی ریکارڈ کی بھی منظوری دی، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے راشد نسیم کا ایک انوکھا ریکارڈ بھی منظور کیا۔

انڈے کو ہوا میں اچھال کر اخروٹ توڑنے تھا، راشد نسیم نے جرمن ماسٹر کے ریکارڈ کو ایک منٹ میں 72 کے مقابلے میں 80 مرتبہ مرتبہ اخروٹ کو کامیابی سے توڑا اور انڈا بھی نہ ٹوٹا۔

راشد نسیم کے نن چکو کیٹیگری میں ایک نیا ریکارڈ کو بھی منظور کیا گیا ہے، نن چکو کو ہوا میں اچھال کر دوسرے ہاتھ سے کیچ کرنا تھا، راشد نسیم ایسا 36مرتبہ کرنے میں کامیاب رہے۔

2024: گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں پاکستانی راشد نسیم کا راج رہا

+ posts

علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں