تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ڈیڑھ ارب ڈالر کا گٹار ہوٹل

فلوریڈا: امریکی ریاست میں بنایا جانے والا گٹار ہوٹل عوام کے لیے کھول دیا گیا، پروجیکٹ کی تعمیر پر 1 ارب پچاس کروڑ ڈالر کی لاگت آئی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا میں ہالی ووڈ کی زمین پر قائم ہونے والے 36 منزلہ ہوٹل کو گٹار کی طرح بنایا گیا، اس میں 1200 کمرے جبکہ 3 ہزار سے زائد مختلف گیمز ٹیبلز ہیں اور 7 ہزار کرسیاں بھی لگائی گئیں۔

لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والے انجینئرز نے عمارت کو تعمیر کرنے کا کاررنامہ سرانجام دیا، اور اس کی تعمیر میں تقریباً تین سال کا عرصہ بھی لگا جبکہ مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر سے زیادہ آئی۔

ہارڈ راک فیملی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہوٹل کے افتتاح کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ گٹار ہوٹل کا افتتاح ہمارے لیے بہت بڑا اور کامیاب ترین دن ہے۔

رپورٹ کے مطابق 32 ہزار اسکوائر فٹ کے رقبے پر تعمیر ہونے والا ہوٹل جدید سہولیات اور لگژریز سے آراستہ ہے، البتہ ابھی اس کے کمروں کے کرائے وغیرہ کے بارے میں کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -