معروف گٹارسٹ عامر زکی انتقال کر گئے Aamir Zaki Guitarist
The news is by your side.

Advertisement

معروف گٹارسٹ عامر ذکی انتقال کر گئے

کراچی: معروف میوزیکل بینڈ وائٹل سائنز سے شہرت پانے والے پاکستانی گٹارسٹ عامر ذکی انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق 49سالہ عامر ذکی کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے باعث ہوا، دل میں درد اٹھنے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انتہائی نگہداشت وارڈ میں انہیں داخل کیا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر ذکی کا جسد خاکی پاکستان منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ممکن ہے کہ اُن کی نماز جنازہ کل کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔

عامر زکی کے میوزک البم ’’میرا پیار‘‘ سے ایک گیت قارئین کی نذر:۔

عامر ذکی کے انتقال کی خبر ملتے ہی اُن کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغام کا سلسلہ جاری ہے

واضح رہے عامر زکی 18 اپریل 1968 کو سعودی عرب میں پیدا ہوئے، موسیقی سے لگاؤ رکھنے کی وجہ سے وہ پاکستان منتقل ہوئے اور یہاں میوزک کے لیے بہت کام کیا۔

انہوں نے اپنی پہلی اردو گیتوں پر مبنی میوزک البم ’’میرا پیار‘‘ کے نام سے ریلیز کی تھی۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں