گوجر خان(26 فروری 2026): تھانہ گوجر خان کے علاقے میں 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لڑکی کے والد نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ملزم نے گھر والوں کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھایا اور دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو گیا۔ مدعی کے مطابق ملزم نے اس کی 20 سالہ بیٹی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی گوجر خان پولیس نے متاثرہ خاندان کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کیا اور چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور متاثرہ لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ کروانے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


