تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سمدھی سمدھن کو لیکر ایک بار پھر فرار

نئی دہلی : اپنے بچوں کی شادی سے قبل فرار ہونے والے سمدھی اور سمدھن ایک مرتبہ پھر فرار ہوگئے، اس مرتبہ اہل خانہ نے دونوں کی تلاش کےلیے کوئی پولیس شکایت بھی درج نہیں کرائی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست گجرات میں پچھلے دنوں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا تھا جہاں دولہا دلہن اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ اچانک ان کو خبر ملی کہ دولہا کا باپ اور دلہن کی ماں گھر سے فرار ہوگئے۔

سمدھی (دلہا کا والد) سمدھن (دلہن کی والدہ) اپنے دور جوانی کی محبت کی تکمیل کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ فرار ہوئے تھے اور باوجود کوشش کے وہ پولیس کو بھی نہ مل سکے تاہم ایک ہفتے بعد ہی دونوں واپس آگئے تھے اور پولیس کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈٖ کرادیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 46 سالہ ہمت پانڈو ہفتے کے روز اپنے گھر سے ایک مرتبہ پھر فرار ہوا تھا اور مبینہ طور پر سورت میں کرائے کے گھر میں مقیم ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ پانڈو اور نوسری کے اہلخانہ دونوں کی گمشدگی سے متعلق کوئی پولیس کمپلین درج نہیں کرائی۔

خیال رہے کہ دونوں سمدھی اور سمدھن اس سے قبل 10 جنوری کو اپنے گھروں سے اچانک لاپتہ ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق 25 سال قبل راکیش اور سواتی کی دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی سواتی کا تعلق ایک میر گھرانے سے تھا بعد ازاں راکیش کی غربت ان کی شادی میں رکاوٹ بن گئی، جس کے بعد لڑکی کے والدین نے اس کی شادی کسی اور نوجوان سے کردی۔

مزید پڑھیں : دلہا دلہن منہ دیکھتے رہ گئے، سمدھی سمدھن کو لے کر فرار

بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش (دلہے کا باپ) ایک سال قبل کسی رشتے دار کی فوتگی پر اس خاتون سے ملا۔ اس وقت دونوں کے بچے بڑے ہو چکے تھے اور اس شخص نے خاتون کی بیٹی کے لیے اپنے بیٹے کا رشتہ بھی بھیج دیا۔

Comments

- Advertisement -