ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

گھریلو ناچاقی پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات(16 جون 2026): گاؤں بزرگوال میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم قاضی نعمان ارشد نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے اپنے ہی بھائی، بھابھی اور پھوپھا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتولین کی شناخت قاضی سفیان ارشد (ملزم کا بھائی)، رمشا طارق (بھابھی) اور محمد منور مری (پھوپھا) کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد ملزم قاضی نعمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا تاہم گجرات پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔

شوہر نے بیوی کو سر پر پتھر مار کر قتل کردیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں