The news is by your side.

Advertisement

بھارت کے ایک اور اداکار دنیا سے رخصت، انڈسٹری سوگوار

ممبئی: بھارت کی شوبز انڈسٹری کے ایک اور اداکار طویل علالت کے بعد دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے معروف اداکار اروند راٹھوڈ اتوار کے روز 83 برس کی عمر میں درا فانی سے کوچ کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق اروند راٹھوڈ گجرات کے شہر احمد آباد کے علاقے پالدی میں مقیم تھے، انہوں نے اپنے گھر پر ہی آخری سانس لی۔

اہل خانہ نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’اروند کئی سال سے علیل اور بستر پر تھے، طویل العمری کی وجہ سے انہیں صحت کے حوالے سے بہت سی پریشانیوں کا سامنا تھا‘۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

یہ بھی پڑھیں: مشہور بھارتی اداکار روڈ حادثے میں ہلاک

میڈیا رپورٹ کے مطابق چند ماہ قبل اروند کو کرونا کی تصدیق ہوئی تھی ، جس سے وہ صحت یاب تو ہوگئے تھے مگر اثرات کی وجہ سے وہ بستر سے ہی لگے رہے تھے۔

وہ گجراتی فلموں میں اپنی بڑی پہچان رکھتے تھے، اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے زیادہ تر ولن کے کردار ادا کیے اور پھر انہیں یہ ہی شناخت بھی ملی۔ اداکار نے ہندی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ، شوبز انڈسٹری میں آنے سے قبل وہ  شعبہ صحافت میں بطور فوٹو جرنلسٹ ذمہ داریاں انجام دے چکے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں