تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

گجرپورہ زیادتی کیس، مرکزی ملزم عابد کی اہلیہ گرفتار

لاہور: گجرپورہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے مرکزی ملزم عابد کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گجرپورہ زیادتی کیس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عابد علی کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم کی اہلیہ بشریٰ سے تفتیش کی جارہی ہے، عابد علی کی اہلیہ تحصیل تاندلیانوالہ کے ضلع فیصل آباد کی رہائشی ہے، مرکزی ملزم کی اہلیہ بشریٰ سے ایک بیٹی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی ملزم سے دوسری شادی تھی، بشریٰ کے سابقہ شوہر سے 4 بچے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب کی پولیس گجرپورہ واقعہ کے مرکزی ملزم عابد کواب تک گرفتار نہیں کر سکی، پولیس نے مختلف اطلاعات پرسمندری، بہاولپور،نوشہرہ ورکاں اوربہاولنگرمیں چھاپے مارے لیکن ملزم عابد پولیس کے ہاتھ نہ آیا۔

مزید پڑھیں: گجرپورہ زیادتی کیس، جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار، مقدمہ درج

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم عابد کا شناختی کارڈ بلاک ہوچکا ہے، شناختی کارڈ بلاک ہونے سے ملزم بیرون ملک فرار نہیں ہوسکے گا، جبکہ متاثرہ خاتون کو شناختی پریڈ کرنے کے لیے راضی کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل گجرپورہ لنک روڈ پر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم شفقت کو گرفتار کیا تھا جبکہ مرکزی ملزم عابد علی کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -