تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

گجرپورہ زیادتی کیس، ملزم عابد ملہی کے دوران تفتیش اہم انکشافات

لاہور: گجرپورہ زیادتی کیس میں گرفتار ملزم عابد ملہی نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گجرپورہ زیادتی کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عابد ملہی نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں، ملزم نے پولیس کو بتایا کہ 9 ستمبر کو لوٹ مار کی وارداتوں کے لیے کورول گاؤں سے نکلے تھے، گاڑی کے جلتے بجھتے انڈیکیٹرز دیکھ لر لنک روڈ پر چلے گئے۔

ملزم نے بتایا کہ خاتون کو دیکھ کر گاڑی سے باہر نکلنے کو کہا، خاتون کے انکار پر گاڑی کا شیشہ توڑا، گھڑی، زیورات، نقدی لوٹنے کے بعد روڈ سے نیچے جانے کو کہا، خاتون نے ساتھ جانے سے انکار کیا تو بچوں کو نیچے لے گئے، خاتون بچوں کو بچانے نیچے آئی تو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزم نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ ڈولفن اہلکاروں نے آکر ہوائی فائرنگ کی تو فرار ہوگئے تھے، واردات کے بعد ننکانہ اور پھر بہالپور چلا گیا، ایک ماہ تک ماسک پہن کر پبلک ٹرانسپورٹ پر مختلف شہروں میں پھرتا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پیسے ختم ہونے پر بیوی سے رابطہ کیا اور پیسے لینے آیا تو اسے گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لنک روڈ پر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، کیس نے نامزد ملزم شفقت کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی تھی جبکہ مرکزی ملزم عابد کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا۔

Comments

- Advertisement -