The news is by your side.

Advertisement

گجرپورہ زیادتی کیس، جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار، مقدمہ درج

چونیاں: گجرپورہ زیادتی کیس سے متعلق جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی تحصیل چونیاں کے علاقے رحمان پورہ کے رہائشی کو گجرپورہ زیادتی کیس سے متعلق جھوٹی اطلاع دینے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے مرکزی ملزم عابد علی سے متعلق جھوٹی اطلاع دی تھی، ملزم نے جھوٹی اطلاع دی کہ گجرپورہ واقعے کا مرکزی ملزم یہاں چھپا ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو اطلاع دینے والے ملزم نے کہا کہ میں چیک کررہا تھا، پولیس نے جھوٹی اطلاع دینے پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: خاتون زیادتی کیس، پولیس نے فرار ملزم عابد کا شناختی کارڈ بلاک کرا دیا

واضح رہے کہ پنجاب کی پولیس گجرپورہ واقعہ کے مرکزی ملزم عابد کواب تک گرفتار نہیں کر سکی، پولیس نے مختلف اطلاعات پرسمندری، بہاولپور،نوشہرہ ورکاں اوربہاولنگرمیں چھاپے مارے لیکن ملزم عابد پولیس کے ہاتھ نہ آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عابد کا شناختی کارڈ اب بلاک ہوچکا ہے، شناختی کارڈ بلاک ہونے سے ملزم بیرون ملک فرار نہیں ہوسکے گا، جبکہ متاثرہ خاتون کو شناخت پریڈ کرنے کے لیے راضی کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل گجرپورہ لنک روڈ پر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم شفقت کو گرفتار کرلیا جبکہ مرکزی ملزم عابد علی کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں