تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

گجرپورہ زیادتی کیس : متاثرہ خاتون سے لوٹی گئی طلائی انگوٹھی اور گھڑی جنگل سے مل گئی

لاہور: گجرپورہ زیادتی کیس میں خاتون سے لوٹی گئی طلائی انگوٹھی اور گھڑی جنگل سے مل گئی ، ڈاکوؤں نےخاتون سے ایک لاکھ روپے اور زیورات لوٹے تھے۔

تفصیلات کے مطابق لنک روڈ کے قریب ڈکیتی اور زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون سے لوٹی گئی طلائی انگوٹھی اور گھڑی جنگل سے مل گئی ، لوٹی گئی اشیا دن کی روشنی میں ملیں، ڈاکوؤں نےخاتون سے ایک لاکھ روپے اور زیورات لوٹے تھے۔

گجرپورہ زیادتی کیس میں پولیس کی روایتی اورجدید طریقہ سے تفتیش جاری ہے، پولیس کی ٹیموں نے 3کھوجیوں کے ہمراہ جائے وقوعہ کے اطراف 5کلو میٹر کا علاقہ چیک کرکے مشتبہ پوائنٹس مارک کر لئے جبکہ مختلف شواہد پر پولیس نے سات مشتبہ افراد محمد کاشف، عابد، سلمان، عبدالرحمن، حیدر سلطان، ابوبکر، اصغر علی کو حراست میں لیا، جن کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں : گجرپورہ زیادتی کیس ، ملزمان تاحال آزاد، 14 مشتبہ افراد زیر حراست

ملزمان سے ملتے جلتے حلیہ جات کے حامل 15 مشتبہ افراد کی پروفائلنگ کی گئی جبکہ تین مختلف مقامات سے جیو فینسنگ کیلئے موبائل کمپنیوں کے حاصل کردہ ڈیٹا کا تجزیہ بھی جاری ہے۔

لوکل کیمروں سے مشتبہ افراد کی ویڈیو ریکارڈنگ حاصل کرکے شناخت کرنے کاعمل جاری ہے، آٓئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ درندہ صفت ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں خاتون کےساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ، متاثرہ خاتون کا میڈیکل کوٹ خواجہ سعیداسپتال سےکرایاگیا ، جس جگہ خاتون کی گاڑی کھڑی تھی،موٹروےپروہاں کوئی باڑنہیں تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو تین دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔

Comments

- Advertisement -