تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

گوجرانوالہ:‌ مسافر وین میں‌ سلنڈر دھماکا، 10 مسافر جاں بحق

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں مسافر وین کا سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے شاہ کوٹ کے قریب مسافروں سے بھری وین کا سلنڈر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔

گاڑی میں ہونے والے سلنڈر دھماکے سے چار مسافر موقع پر جبکہ دیگر پانچ آگ سے جھلس کر اسپتال پہنچنے کے بعد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں 16 مسافر متاثر ہوئے، جن میں سے چار کی اسپتال پہنچنے پر موت کی تصدیق ہوئی جبکہ دیگر 12 میں سے پانچ زخموں کی تاب نہ لاسکے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد دس ہوگئی جبکہ سات زخمی ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے اور آگ لگنے کے نتیجے میں مسافر وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں پیش آنے واکے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی۔

عثمان بزدار نے مسافر وین میں آتشزدگی واقعہ کی تحقیقات کاحکم کرتے ہوئے جامع تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔  وزیراعلیٰ پنجاب نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو زخمیوں کوعلاج کی بہترسہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Comments

- Advertisement -