The news is by your side.

Advertisement

چائے لانے میں تاخیر ، مالک نے گھریلو ملازمہ کے چہرے پر چائے پھینک دی

گوجرانوالہ: چائے لانے میں تاخیر پر مالک نے گھریلو ملازمہ کے چہرے پر چائے پھینک دی، 12 سالہ معصوم رخسار کا چہرہ جھلس کر رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں گارڈن ٹاؤن میں چائے لانے میں تاخیر پر مالک نے گھریلو ملازمہ کے چہرے پر چائے پھینک دی، بارہ سالہ رخسار کا چہرہ بری طرح جھلس گیا،بچی کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔


اسی سے متعلق: لاہورہائیکورٹ: کم سن بچوں کو گھریلو ملازم رکھنے پر قانون سازی کا حکم


 واقعہ کے بعد تھانہ اروپ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مکان مالک آصف کے بھائی عمران کو حراست میں لے لیا جبکہ ملزم آصف موقع سے فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق ملازمہ سیالکوٹ کی رہائشی ہے اور گذشتہ تین سال سے آصف کے گھر کام کرتی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں