The news is by your side.

Advertisement

گوجرانوالہ، بھائی اور والدہ نے غیرت کے نام پر لڑکی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ، بااثر افراد کا نوجوان پر بدترین تشدد

گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بھائی اور والدہ نے غیرت کے نام پر لڑکی کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں غیرت کے نام پر بھائی اور والدہ نے گلا دبا کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو قتل کردیا۔

قتل کا واقعہ تھانہ اروپ کے علاقہ معافی والا میں پیش آیا، مقتولہ اپنی ماں سے ملنے گھر آئی ہوئی تھی، پولیس کے مطابق ملزمان نے قتل کے بعد الزام لڑکی کے شوہر پر لگایا تھا۔

پولیس نے دوران تفتیش شک کی بنیاد پر لڑکی والدہ نسرین بی بی اور بھائی شہزاد کو گرفتار کرلیا جس کے بعد ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

گوجرانوالہ، بااثر افراد کا نوجوان پر بدترین تشدد

دوسری جانب گوجرانوالہ تھانہ نوشہرہ ورکاں کے علاقے منگوکی میں بااثر افراد نے نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا، بااثر افراد نوجوان کو تھپڑ اور پسٹل کے بٹ مارتے رہے۔

نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آئی اور تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے تشدد کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں