منگل, جون 9, 2026
اشتہار

ایف آئی اے ریڈ بک کا انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ(20 فروری 2026): ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے بڑی کارروائی کے دوران یونان کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ملزم ثاقب ججہ ایف آئی اے ریڈ بک کا انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر ہے۔

ترجمان کے مطابق خرم ججہ گینگ کا سرغنہ ثاقب ججہ کشتی حادثے سے متعلق چودہ مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم نے 14 پاکستانیوں کو لیبیا کے راستے غیر قانونی طور پر یونان بھجوایا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سفر میں پانچ قیمتی جانیں ضائع، پانچ متاثرین ڈی پورٹ اور چار افراد اذیت سہہ کر واپس آئے، ملزم ایک سال تک ایران میں روپوش رہا، وطن واپسی پر جھوٹی ضمانت کی ناکام کوشش کی، ایف آئی اے نے عدالت سے ضمانت خارج کراکر ملزم کو گرفتار کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں