گوجرانوالہ(18 اکتوبر 2025): پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھریلونا چاقی پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت 50 سالہ نصرت، 22 سالہ فریحہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزم خالد واقعے کے بعد فرار ہوگیا، کوٹ لدھا پولیس نے تلاش شروع کردی۔
اس سے قبل لاہور میں گھریلوں ناچاقی پر چار افراد کو قتل کر دیا گیا تھا، جنونی ملزم نے چھری کے وار سے بیوی، بیٹی، سسر اور بھانجے کو قتل کیا تھا۔
عمران نامی شخص نے بیوی سے جھگڑا ہونے پر چھری کے وار شروع کردیئے، اس دوران گھر میں موجود دیگر افراد بچانے کے لیے آگے بڑھے تو ان کے خون سے بھی اپنے ہاتھ رنگ لیے۔
جنونی ملزم نے اپنی بیوی فوزیہ ، بیٹی زینب ، بھانجے رضا اور سسر مرزا کو موت کے گھاٹ اتارا تھا، پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 4 افراد کو قتل کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


