تازہ ترین

بغیر اجازت شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے شادی ہال کو میدان جنگ بناڈالا

گوجرانوالہ: شوہر کو بغیر اجازت تیسری شادی کرنا مہنگا پڑگیا، عین شادی کے موقع پر خاتون نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران دولہے کی پہلی بیوی نے اپنے عزیز واقارب کے ساتھ دھاوا بول دیا، جس کے باعث شادی ہال میدان جنگ بن گیا۔

فریقین نے ایک دوسرے پر تھپڑوں، مکوں کا آزادانہ استعمال کیا، لاتوں مکوں سے دل نہ بھرا تو دونوں اطراف سے کرسیاں کا بھی استعمال کیا گیا، واقعہ تین روز قبل پیش آیا، تاہم اس کی ویڈیو آج منظر عام آئی۔

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف طاقت کا استعمال کیا، رپورٹ کے مطابق جھگڑا دو سے تین گھنٹے تک جاری رہا،ا س دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، روایتی طور پر پولیس دیر سے پہنچی اور فریقین کے درمیان بمشکل بیچ بچاؤ کرایا۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ اسکا خاوند اس کی اجازت کے بغیر تیسری شادی کررہا تھا، وہ بغیر بتائے گھر سے غائب ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -