تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

گوجرانوالہ: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف احتجاج پر تشدد واقعے میں تبدیل ، 3 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف احتجاج پر تشدد رخ اختیار کرگیا، تصادم کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کےخلاف متاثرین نے احتجاج کیا، احتجاج کے دوران سیکیورٹی عملے اور مظاہرین آپس میں الجھ گئے، اس موقع پر دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر لاتوں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔

مظاہرین اس قدر مشتعل تھے کہ انہوں نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر کو تہس نہس کرڈالا، کرسیاں توڑ دی اور گملوں کو شدید نقصان پہنچایا، تاہم افسوسناک واقعہ اس وقت رونما ہوا جب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی سیکیورٹی نے مشتعل مظاہرین کو روکنے کے لئے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی۔

سیکیورٹی عملے  کی جانب سے ہوائی فائرنگ پر مظاہرین مزید مشتعل ہوئے اور انہوں نے بھی جوابی حملہ کرنا شروع کردئیے اور یہ تصادم خونی منظر پیش کرنے لگا، ڈنڈوں کے وار لگنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ہاؤسنگ کا دفتر کئی دیر تک میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا، تاہم علاقہ پولیس میدان سے غائب رہی، تصادم کے نتیجے میں تین افراد کے جاں بحق ہونے پر پولیس حرکت میں آئی اور بھاری نفری جائے حادثے پر پہنچی اور حالات کو کنٹرول میں کیا۔

اس موقع پر صدر پولیس نے سوسائٹی مالکان احمد اور وقاص کوحراست میں لیتے ہوئے تھانے منتقل کردیا جبکہ مظاہرین نے سیکیورٹی عملے کے تشدد سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا اور ہر قسم کی ٹریفک کے لئے جی ٹی روڈ کو بند کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے، اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نےفائرنگ کے واقعےمیں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور کہا کہ فائرنگ کےذمہ داروں کو جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعےکی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکےحقائق منظر عام پر لائےجائیں اور زخمیوں کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس کے بعد پولیس نے اپنی کارروائی کو مزید تیز کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی میں ملوث متعدد ملزمان کو دھر لیا ہے۔

Comments

- Advertisement -