site
stats
بزنس

گوجرانوالہ میں 17 سستے رمضان بازار قائم

گوجرانوالہ: رمضان المبارک میں گوجرانوالہ میں 17 سستے بازار قائم کر دیے گئے ہیں لیکن شہری اشیا کی قیمتوں اور ان کے معیار سے مطمئن نہیں۔

پنجاب حکومت کی ہدایت پر گوجرانوالہ ضلعی انتظامیہ نے ماہ مقدس کی آمد پر شہر میں 17 رمضان بازار قائم کر دیے ہیں جہاں عوام کو آٹا، چینی، چاول، گھی، گوشت، دالیں، مصالحہ جات، مشروبات، سبزیاں اور پھل بازار سے کم قیمت پر فراہم کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومتی امداد کو احسن قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عارضی ریلیف فراہم کرنے کے بجائے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام کو عام مارکیٹ میں بھی ریلیف مل سکے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top