پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

سوتیلی ماں نے 7 سالہ بچی کو قتل کرکے لاش سیم نالے میں بہادی

اشتہار

حیرت انگیز

(14 جنوری 2026): گوجرنوالہ میں سوتیلی ماں نے سات سال کی بچی کو قتل کرکے لاش سیم نالے میں بہا دی۔

گوجرنوالہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں زہرا بتول کو سوتیلی ماں نے داماد کی مدد سے قتل کیا،گرفتاری کے بعد ملزمان نے اقرار جرم کرلیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس بچی کی لاش سیم نالے میں تلاش کررہی ہے، بچی کی گشمدگی کا مقدمہ تین روز قبل تھانہ صدر میں درج کیا گیا تھا۔

لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں جائیداد کے تنازعہ پر بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچا کو قتل کر دیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پی آئی اے روڈ پر پیش آیا۔

45 سالہ زخمی معظم علی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا، ملزم ابوذر فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں