تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

گوجرانوالہ کا 3 فٹ کا دلہا 3 فٹ کی دلہن بیاہ لے آیا

لاہور: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کا 3 فٹ کا دلہا اپنی 3 فٹ کی دلہن کو بیاہ لایا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے 3 فٹ کے دلہا مہتاب وسیم کو تین فٹ کی دلہن مل گئی جنہیں وہ رخصت کراکے گھر لے آئے، بارات کا ترتپاک استقبال کیا گیا اور تواضع بریانی، چکن قورمہ، فرنی، سبز چائے سے کی گئی۔

مہتاب وسیم پھولوں سے سجی گاڑی میں بارات لے کر گجرات کے گاؤں سوک خورد پہنچا تو 3 فٹ کی دلہن طاہرہ کی سہلیوں اور رشتے داروں سمیت ہر کوئی دولہا کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آیا۔

دلہے مہتاب وسیم نے روایتی تلے والا کھسہ، سرخ کلر کی شیروانی، سر پر کلا اور گلے میں گلاب کی مالا پہنی ہوئی تھی، مہتاب کو دیکھنے کے لیے باراتیوں کا تانتا بندھا رہا۔

مہتاب کے میرج ہال میں قدم رکھتے ہی سسرالی رشتے داروں نے گل پاشی کرکے باراتیوں کا استقبال کیا تو بینڈ باجوں کے بجتے ہی دولہا کے دوست جھوم اٹھے اور بھنگڑے ڈال کر خوشیاں بھی مناتے رہے۔

دودھ پلائی کی رسم مکمل ہوئی تو 3 فٹ کی میٹرک پاس 23 سالہ دلہن طاہرہ سے نکاح ہونے کے بعد ایف ایس سی پاس 25 سالہ دلہا خوشی سے مونچھوں کو تاؤ بھی دیتا رہا اور دوستوں رشتے داروں سے گلے مل کر مبارک دیں لیں۔

ننھے بچے اپنے جتنے دلہا کے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بنواتے رہے، موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس بنانے کے ماہر دلہا مہتاب المعروف نمبردار کے رشتے داروں اور باراتیوں کی تواضع بریانی، قورمہ، فرنی اور سبز چائے سے کی گئی۔

رسمیں پوری ہونے پر نمبردار ہاتھوں میں پیا کے نام کی مہندی سجائے اور پھولوں کے گجرے پہنی اپنی راج کماری کو لیکر گجرات سے زندگی کے نئے سفر کی منزل کی طرف چل پڑا۔

Comments

- Advertisement -