جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

گل پلازہ کی ایک اور دکان کے ملبے سے بھاری رقم برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گل پلازہ کی تباہ شدہ عمارت کے بیسمنٹ سے نقد رقم برآمد ہوئی ہے جسے دکاندار کے حوالے کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ گل پلازہ میں کام کرنے والی ریسکیو ٹیم کو سرچنگ کے دوران بیسمنٹ میں قائم ایک دکان سے ایک لاکھ روپے سے زائد نقد رقم ملی۔

بعد ازاں اس رقم سے متعلق جانچ پڑتال کے بعد ملنے والے ایک لاکھ روپے اس دکاندار کےحوالے کردیئے گئے۔

علاوہ ازیں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق نے بتایا ہے کہ گل پلازہ سے اب تک 71 لاشیں اور انسانی باقیات اسپتال لائی گئی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ 16 افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہوچکا ہے تاہم لاشیں بہت زیادہ جل جانے کی وجہ سے ڈی این اے کا عمل بہت پیچیدہ ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں : گل پلازہ کے ملبے سے ڈیڑھ کلو سونا اور نقدی ملی 

یاد رہے کہ اس سے قبل گل پلازہ کا ملبہ اٹھانے کے دوران ڈیڑھ کلو سونا بھی ملا تھا جسے دکان مالک کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق اہلکار سرچنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران دکان سے صحیح حالت میں سونا ملا جسے تاجر کے حوالے کر دیا گیا، سونے کی 2 میں سے ایک دکان میں سے سونا ملا اور سونے کے سیٹس میں پانی جمع تھا۔

Gul Plaza News- گل پلازہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں