پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

گل پلازہ عمارت کے نقشوں سے متعلق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے گل پلازہ کی عمارت کی نقشوں کی منظوری کے حوالے سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اہم بیان آگیا۔

ایس بی سی اے کے مطابق یہ تاثر دینا کہ گل پلازہ کا ریکارڈ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے پاس موجود نہیں، درست نہیں ہے، ایس بی سی اے کے پاس گل پلازہ سے متعلق تمام منظور شدہ ریکارڈ، نقشہ جات، کمپلیشس پلان اور تعمیراتی تفصیلات محفوظ ہیں۔

گل پلازہ کی عمارت  1979ء کی دہائی میں تعمیر کی گئی جبکہ 1998 میں ریوائزڈ پلین منظور کروایا گیا تھا،  ریگلرائیزیشن امینڈمینٹ آرڈینینس 2001 کے تحت  قواعد و ضوابط کے تحت پراجیکٹ 2003 میں ریگولرائز کیا گیا تھا۔

یہ پڑھیں: گل پلازہ کی تمام خبریں

ریوائزڈ نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ فور سیل اینڈ ایڈورٹائز کا اجرا 2005 میں کیا گیا۔

پلان کے مطابق  بیسمینٹ میں 175, گراؤنڈ فلور پہ 355, فرسٹ فلور پہ 188, سیکنڈ فلور پہ 193 اور تیسری منزل پہ 191 دکانوں کی منظوری دی گئی تھی۔

پلان کے تحت ٹوٹل دکانوں  کی تعداد 1102 بنتی ہے۔

بلڈنگ میں بیسمینٹ سے گراؤنڈ فلور تک جانے کے لیے دو سیڑھیاں ، گراؤنڈ فلور سے پہلے منزل پہ جانے کے لیے چھ سیڑھیاں ، دوسری منزل سے تیسری منزل پہ جانے کے لیے پانچ سیڑھیاں اور بلڈنگ کے گراؤنڈ فلور پر اخراج کہ لئے 16 راستے بلڈنگ پلان میں موجود ہیں۔

 ایس بی سی اے  حقائق کو چھپانے یا ریکارڈ غائب ہونے کے کسی تاثر کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے اور ادارے کے پاس  گل پلازہ سے متعلق تمام قانونی و تکنیکی ریکارڈ دستیاب ہے، ایس بی سی اے مکمل تعاون اور شفاف تحقیقات پر یقین رکھتی ہے اور ذمہ داری کے تعین کے لیے حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں