جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

گل پلازہ گرا کر نیا بنائیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ گل پلازہ کو گرا کر نیا بنائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہر متاثرہ دکاندار کو فوری پانچ لاکھ روپے دیں گے، اگلے دو سال تک متبادل دکان فراہم کریں گے اور اس دکان کا ایک سال تک کرایہ نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو ایک کروڑ روپے تک بلاسود قرض بھی دیں گے، مارکیٹ میں جتنی دکانیں تھیں صرف اتنی دوبارہ بنائیں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمارت گرنے پر اٹھارویں ترمیم اور کراچی پر قبضے کے بیان آئے، کہنا نہیں چاہتا لیکن یہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے، گل پلازہ کی تعمیر اور تجدید کے وقت کراچی کا میئر کون تھا۔

یہ پڑھیں: سانحہ گل پلازہ کی رپورٹ سندھ حکومت کو پیش

گزشتہ دنوں ترجمان وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں تاجروں نے گل پلازا سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کو مختلف تجاویز دیں۔

تاجروں نے تجویز کیا تھا کہ دکانداروں کو فوری بحال کیا جائے تاکہ ان کا روزگار شروع ہو۔

مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ بتایا جارہا ہے کہ گل پلازہ میں 1200 دکانیں ہیں، یعنی 1200 متاثرین ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے گل پلازہ متاثرین کے لیے کمیٹی قائم کردی، کمیٹی معاوضہ کی رقم اور متاثرین کی بحالی پر سفارشات دے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں