بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

خدارا دکانداروں کی جانیں بچائیں، گل پلازہ کے تاجر گفتگو کرتے ہوئے رو پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : صدر گل پلازہ میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، تاجر رہنما کا کہنا ہے کہ خدارا دکانداروں کی جانیں بچائیں۔

گل پلازہ کے دکاندار اور تاجر کو مالی طور پر تباہ و برباد ہوگئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

اس موقع پر صدر گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن تنویر قاسم میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے انہوں نے بتایا کہ 80 سے 100 کےقریب افراد عمارت میں موجود ہوسکتے ہیں۔

فائربریگیڈ حکام کے پاس کبھی پانی ختم تو کبھی ڈیزل ختم ہوجاتا ہے، ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ عمارت سے لوگوں کو نکالیں، مارکیٹ میں پھنسے ہوئے لوگ فون کال کرکے مدد مانگ رہے ہیں۔

ہمیں مال کی پرواہ نہیں اپیل کرتے ہیں کہ اندر موجود دکانداروں کی جانیں بچائیں، دکاندار تو تباہ و برباد ہو ہی گئے ہیں، خدارا لوگوں کو خیر و عافیت سے زندہ باہر نکالا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ فائربریگیڈ حکام کا پانی بار بار ختم ہورہا تھا، ہماری آنکھوں کے سامنے سب کچھ تباہ ہوا، یہ حکومت کیا کررہی ہے؟ ٹیکس ادا کرنے والی اتنی بڑی مارکیٹ کی کیا حالت ہوگئی۔ 200 سے 250 افراد کو ہم نے خود ریسکیو کیا ہے۔

صدرگل پلازہ تاجرایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی آگ لگی لیکن وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کا کوئی پتا نہیں ہے، فائر بریگیڈ کے پاس کوئی آلات ہی نہیں کہ مارکیٹ کے اندر جاسکیں۔

دکانداروں کے نقصان کے ازالے کے لیے سڑکوں پر بیٹھ جائیں گے، مالی نقصان کا ازالہ ہوجائے گا لیکن جانی نقصان کا کیسے ازالہ ہوگا، ہمارا اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے،کوئی بچانے والا نہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں