جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

گل پلازہ سانحہ: مجرمانہ حرکت کے شواہد ملے تو ذمہ دار کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا، کمشنر کراچی

اشتہار

حیرت انگیز

کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ میں کسی مجرمانہ حرکت کے شواہد ملے تو سخت کارروائی کی جائےگی، ذمہ دار کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کراچی سید علی حسن نقوی نے کہا کہ انکوائری میں جو سامنے آئے گا عوام کو آگاہ کریں گے، مجرمانہ حرکت کے شواہد ملے تو ایسی صورت میں ذمہ دار کو کیفرکردار تک پہنچایا جائےگا، ہم کسی کو ذمے دارنہیں ٹھہرا رہے۔

حسن نقوی نے کہا کہ دو چار دن میں مزید شواہد سامنے آئیں گے، ابھی ہماری توجہ ریسکیو آپریشن پر مرکوزہے، اپنی مدت ملازمت میں کبھی اتنی آگ نہیں دیکھی۔

یہ بھی پڑھیں: گل پلازہ آتشزدگی: بے ہوشی کی حالت میں نکالے گئے دکاندار کا ہوشربا انکشاف

کمشنر کراچی نے کہا کہ یہ بڑی شدت والی آگ تھی، انکوائری کمیٹی نے اپنا کام شروع کردیا، اب تک 26 لاشوں کی رپورٹ ہمیں ملی ہے، کچھ لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرینگے تاکہ شناخت ہوسکے۔

انھوں نے کہا کہ 13 لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے، ہم فائرفائٹر کو سلام پیش کرتے ہیں، ہمارے فائرفائٹرز نے بہت محنت اور کوشش کی، رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کی تعداد 71 ہے۔

کمشنرکراچی حسن نقوی نے کہا کہ آج وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کیلئے 10 ملین روپے کا اعلان کیا، انسانی جان کا کوئی ازالہ نہیں ہوسکتا، واقعے میں کاروباری نقصان سے متعلق کام شروع ہوچکا ہے۔

سانحہ گل پلازہ: شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں