ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

گل پلازہ سانحہ: ڈیڑھ کلو سونا برآمد، مالکان کے حوالے کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ریسکیو حکام نے گل پلازہ کی دکان سے کروڑوں روپے کا سونا میں نکال لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کراچی میں گل پلازہ میں سرچ آپریشن جاری ہے ، آپریش کے دوران اہلکاروں نے دکان سے   ڈیڑھ کلو سونا صحیح حالت میں نکال لیا۔

حکام نے بتایا گل پلازہ سے برآمد ڈیڑھ کلو سونے کی مالیت 6کروڑ سے زائد ہے،  تاہم انتظامیہ نے سونا اصل مالک کے حوالے کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے سونے کے سیٹس میں پانی جمع تھا،  دکان مالک کا کہنا ہے مجھے اپنا سارا سامان صحیح سلامت مل گیا ہے، انتظامیہ کا شکر گزار ہوں۔


ترجمان ریسکیو 1122 حسان علی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گل پلازہ کے بیسمنٹ کی دوبارہ سرچنگ کی جا رہی ہے آج کچھ رقم برآمد ہوئی جو انتظامیہ کےحوالے کی گئی جب کہ آپریشن کے دوران کنٹرول روم سے ڈی وی آر کے کچھ حصے ملے ہیں اور اب ہارڈ ڈسک کو چیک کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کے مطابق گل پلازہ سے برآمد ڈیڑھ کلو سونے کی مالیت 6کروڑ سے زائد ہے جسے مارکیٹ انتظامیہ کےحوالےکر دیا گیا ہے۔

ڈی سی ساؤتھ نے بتایا کہ گل پلازہ کی 90 فیصد عمارت کو کلیئر کر دیا ہے سرچ آپریشن آج رات تک مکمل ہونے کا امکان ہے، حساس جگہ سے ملبہ احتیاط سے اٹھا رہے ہیں اور 10 سے 11مسنگ افراد کی تلاش جاری ہے، 82افراد کی لسٹ ہے جس میں کوئی لاپتہ ہے تو آکر اندراج کرا دے، اب تک 71 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملبہ اٹھانے کیلئے کافی وقت درکار ہے ڈی وی آر فرانزک کےلئے بھیج دیا گیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں