پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

گل پلازہ آتشزدگی: 40 لاپتا افراد کی فہرست سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (18 جنوری 2026): گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی کے باعث کئی افراد تاحال لاپتا ہیں تاہم 40 افراد کی فہرست سامنے آئی ہے جن میں نام اور عمریں درج ہیں۔

اے آر وائی نیوز کو موصول فہرست میں اُن افراد کے نام شامل ہیں جنہیں اہل خانہ اور قریبی رشتے دار گزشتہ رات سے رابطہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

گل پلازہ آتشزدگی کے بعد سے اب تک درجنوں افراد کے لاپتا ہونے کی تفصیل جمع کروائی گئی ہے جن میں مرد و خواتین کے ساتھ ساتھ بچے بھی شامل ہیں۔

سندھ حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جنوبی نے مسنگ پرسن کیلیے ڈیسک قائم کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی نے کہا ہے کہ لوگ اپنے پیاروں کے لاپتا ہونے کی تفصیلات جمع کروا رہے ہیں۔

گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق تمام خبریں پڑھنے کیلیے یہاں کلک کریں

فائر فائٹرز کو ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سے رابطہ ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ گل پلازہ آتشزدگی کے بعد لاپتا افراد کو تلاش کیا جائے۔

ہیلپ لائن نمبرز:

سندھ حکومت نے معلومات اور گمشدگی کی اطلاع کیلیے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔

ہیلپ لائن نمبرز 02199206372 ۔۔۔۔ 02199205625 پر اطلاع دیں

ہیلپ لائن نمبرز 02199205670 ۔۔۔۔ 03135048048 پر اطلاع دیں

ہیلپ لائن نمبرز 02199201196 ۔۔۔۔ 02199205691 پر اطلاع دیں

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں