منگل, جون 16, 2026
اشتہار

کراچی : گل پلازہ میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : صدر میں تباہ شدہ گل پلازہ میں ایک بار آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی سے متاثرہ عمارت کی بیسمنٹ پر دوبارہ آگ لگ گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر قائم گل پلازہ کی آتشزدگی سے متاثرہ عمارت کے بیسمنٹ میں دوبارہ آگ لگ گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، تباہ شدہ عمارت کی لنک گلی کے اندر کسی دکان میں آگ لگی ہے جس کے سبب دکانوں سےدھواں باہر نکل رہا۔

گارڈن پولیس کے مطابق بظاہر ایسا لگ رہا کہ اندر کچھ حصہ منہدم ہوا ہے، اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد گل پلازہ کے قریب جمع ہونا شروع ہوگئی پولیس اہلکار شہریوں کو جائے وقوعہ سے پیچھے ہٹا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دوبارہ آتشزدگی کی اصل وجوہات کا تعین علم آگ بجھانے کے عمل کے پورا ہونے کے ہی کیا جاسکے گا۔

اس حوالے سے ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122کی جانب سے آگ پر قابو پانے کا عمل جاری ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گل پلازہ میں دوبارہ آگ لگنے کا واقعے کے بعد پولیس نے نشے کے عادی 3 افراد کوحراست میں لے لیا۔

ایس ایس پی سٹی علی حسن نے بتایا ہے کہ زیر حراست نشے کے عادی افراد کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے، ان میں سے ایک شخص عمارت کے اندر موجود تھا جو گل پلازہ کے اندر سے تانبے کی تاریں چوری کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق نشے کے عادی 2افراد کو عمارت کے باہر سےحراست میں لیا گیا، تینوں نشے کے عادی افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

گل پلازہ کو صرف 3 منٹ میں بچایا جاسکتا تھا؟

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں