پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

گل پلازہ سانحہ: فائربریگیڈ اگر دیر سے پہنچی ہے تو اس کی تحقیقات ہونگی، وزیراعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ فائربریگیڈ اگر دیر سے پہنچی ہے تو اس کی تحقیقات ہونگی، کسی کی کوتاہی ہوئی توان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی کی غفلت یاسازش ہوتی توضرورت بتاتا فی الحال مجھے علم نہیں، فائرفائٹرز کو اندرجانے کی جگہ نہیں مل رہی تھی، جن کے پیارے چلے گئے ہیں ان کےغم میں برابر کےشریک ہیں، متاثرین کو ریلیف فراہم کیا جائےگا۔

انھوں نے کہا کہ آگ بجھانے کیلئے مزید کسی ادارے کی ضرورت ہوئی تورابطہ کرینگے، افسوس ہے کچھ لوگ ایسےسانحہ پر بھی سیاست کرتے ہیں، گل پلازہ ایسی جگہ ہے جہاں پورے کراچی سے لوگ خریداری کیلئے آتے ہیں۔

gul plaza تمام خبریں

مراد علی شاہ نے کہا کہ کل رات 10بجے کے بعد گل پلازہ میں آگ لگنے کی اطلاع ملی، متعلقہ حکام نے مجھے فوری طورپر آگ لگنے کی اطلاع دی، 10بجکر27منٹ پر پہلا فائر ٹینڈر گل پلازہ پہنچا، فائربریگیڈ ڈیپارٹمنٹ، پاک بحریہ، ریسکیو اداروں نے آپریشن کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ واقعے میں کےایم سی فائرفائٹر سمیت 6 لوگ جاں بحق ہوئے، 22زخمی اسپتال منتقل ہوئے جنھیں کچھ چوٹیں آئیں۔

تشویشناک بات یہ ہے کہ 60 سے زائد لوگ لاپتہ ہیں، کراچی سے باہر تھا آج شام 4 بجے پہنچا ہوں، گل پلازہ میں ایک ہزار سے زائد دکانیں تھیں، آگ کیسے لگی اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کوشش یہی ہےاللہ کرےلاپتہ لوگ مل جائیں، پوری کوشش ہوگی نقصان اٹھانے والے چھوٹے تاجروں کا ازالہ کیاجائے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھ سے ذاتی طورپر رابطہ نہیں کیا، وزیراعظم کوصورتحال کاعلم ہے، جن کا کام صرف مایوسی پھیلانا ہے انکی بات پرتوجہ نہیں دیتا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں