ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

گل پلازہ آتشزدگی کی ابتدائی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (18 جنوری 2026): گل پلازہ شاپنگ سینٹر کی عمارت میں لگنے والی خوفناک آگ کی ابتدائی وجہ 20 گھنٹے گزر جانے کے باوجود معلوم نہ ہو سکی۔

محکمہ فائر بریگیڈ نے گل پلازہ آتشزدگی کے واقعے پر اعلیٰ حکام دی گئی بریفنگ میں بتایا کہ شاپنگ سینٹر کم و بیش پونے دو ایکٹر پر مشتمل بازار ہے، اس میں 1500 سے زائد دکانیں تھیں جن میں بیک وقت آگ بھڑکی ہوئی تھی۔

گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق تمام خبریں پڑھنے کیلیے یہاں کلک کریں

بریفنگ میں فائر چیف نے بتایا کہ آگ بجھانے کیلیے بھی کوئی ایمرجنسی راستے گل پلازہ میں موجود نہیں تھے، آتشزدگی کی ابتدائی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق بریفنگ میں کہا گیا کہ ممکنہ طور پر یا تو شارٹ سرکٹ یا پھر بجلی کے ڈبل فیز ایک ساتھ آنے سے بھی آگ بھڑک سکتی ہے۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ کی اطلاع 10:26 منٹ ہر موصول ہوئی، چند منٹوں میں گاڑیاں جائے وقوعہ پر موجود تھیں، شہر کے تمام فائر اسٹیشن پر آگ کی نوعیت دیکھنے کے بعد گاڑیاں اور عملے طلب کیا گیا۔

ان کے مطابق پانی کی موجودگی وافر مقدار میں تھی پریشانی عوام کی تعداد سے ہوئی، آگ پر قابو پاتے ہوئے ایک فائر فائٹر بھی شہید ہوا ہے، ایسی آگ نہیں دیکھی جو بیک وقت ہر جگہ لگی ہوئی تھی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں