جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

گل پلازہ آتشزدگی: وزیر اعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (18 جنوری 2026): گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کی رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیش کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ رات 9 بج کر 45 منٹ سے 10 بج کر 15 منٹ کے درمیان پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہزار 200 سے زائدد کانیں جل گئیں، فائر بریگیڈ کی کارروائی کے بعد آگ پر 60 سے 70 فیصد قابو پا لیا گیا ہے، حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے، امدادی کارروائی میں 22 فائر بریگیڈ، 10 واٹر باؤزر اور 4 اسنارکل شامل رہیں، ریسکیو 1122 آپریشن میں 33 ایمبولینسز نے بھی حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: 266 میں سے صرف 6 عمارتوں میں فائر سیفٹی سہولت موجود ہونے کا انکشاف

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ آتشزدگی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے سانحہ گل پلازہ میں بھاری مالی نقصان پر بھی افسوس کا اظہار کیا، آگ بجھانے کے دوران شہید فائر فائٹر کی قربانی کو خراج عقیدت کیا۔ انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر شہریوں کی زندگیاں بچائیں۔

گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق تمام خبریں پڑھنے کیلیے یہاں کلک کریں

وزیر اعلیٰ سندھ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو اداروں کو آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور پولیس آگ کے مکمل خاتمے اور صورتحال کے معمول پر آنے تک کام کرتی رہے۔

مراد علی شاہ نے واقعہ کی وجوہات جاننے کیلیے تحقیقات کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کیلیے حفاظتی اقدامات مزید موثر بنائے جائیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلیے تمام ادارے ہمیشہ الرٹ اور تیار رہیں، سندھ حکومت نے تاجر برادری کو نہ پہلے اکیلا چھوڑا اور نہ اب چھوڑے گی، سانحہ گل پلازہ میں جانی نقصان کا شدید دکھ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں