کراچی (21 جنوری 2026): فائر آفیسر ظفر خان نے بتایا ہے کہ گل پلازہ کی بیسمنٹ کا سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، اور وہاں سے کوئی لاش نہیں ملی، تاہم دوسری اور تیسری منزل کی مساجد اور پلازے کے عقبی حصے میں سرچ آپریشن نہیں ہو سکا ہے۔
فائر آفیسر ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تمام کھلے علاقے کو سرچ کر لیا گیا ہے، جو ایریا بلڈنگ گرنے کی وجہ سے دب گیا ہے وہ ابھی سرچ نہیں ہوا، دوسری اور تیسری منزل پر موجود مساجد میں آپریشن باقی ہے، ملبے تلے دبے اور رمپا پلازہ سے متصل حصہ بھی ابھی باقی ہے۔
میئر کراچی جاں بحق افراد کی حتمی تعداد آج صبح بتائیں گے
انھوں نے کہا کہ کولنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، دھواں ختم ہو گیا ہے، آپریشن میں اربن سرچر اور فائر بریگیڈ کا عملہ لاشیں تلاش کر رہا ہے، عمارت میں مکمل سرچنگ تک آپریشن ختم نہیں ہوگا۔
ظفر خان نے بتایا کہ رمپا پلازہ کے برابر والے حصے کو آج صبح سرچ کیا جائے گا، گراؤنڈ اور فرسٹ فلور کی مسجدیں کلیئر کر دی گئی ہیں، بیسمنٹ اور کسی بھی جگہ گرم پانی موجود نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس آپریشن میں اربن سرچر اور فائر بریگیڈ کا عملہ باڈی سرچنگ کا کام کر رہا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


