ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

گل پلازہ آتشزدگی : ملبے سے انسانی اعضا برآمد ، جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گل پلازہ آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی تاہم ملبے سے انسانی اعضا ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مصروف ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی ہولناک آگ نے شہر کو سوگوار کر دیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے انسانی اعضا برآمد ہوئے ہیں، جبکہ مزید لاشیں نکالے جانے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے انسانی اعضا کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں طبی معائنہ اور ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد یہ تعین ہو سکے گا کہ یہ اعضا کتنے افراد کے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ تازہ کارروائی میں نکالی گئی دونوں لاشیں بھی سول اسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔ سانحے میں اب تک 74 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جبکہ تلاش اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب انچارج سی پی ایل سی شناخت پراجیکٹ نے بتایا کہ سول اسپتال لائے گئے بعض انسانی اعضا ایک ہی شخص کے ہونے کا امکان ہے، جبکہ 10 متاثرہ افراد کے ڈی این اے نمونے شناخت کے لیے لے لیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کئی حصے منہدم ہو چکے ہیں، جس کے باعث ریسکیو آپریشن انتہائی احتیاط کے ساتھ جاری رکھا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں